Patients Know Best (PKB) میں خوش آمدید۔
یہ صفحہ ان باتوں کی وضاحت کرتا ہے کہ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو کس طریقے سے اور کیوں استعمال کرتے ہیں، آپ کے حقوق کیا ہیں اور آپ اپنے اس ذاتی معلومات کے استعمال کے سلسلے میں اپنے حقوق کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔
ہم یہ معلومات فراہم کرتے ہیں تاکہ آپ فیصلہ کر سکیں کہ آپ PKB اکاؤنٹ بنانا چاہتے ہیں یا نہیں، جس کے ذریعے آپ اپنی معلومات ان پیشہ ور افراد کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں جو آپ کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور بعض فیصلے کریں کہ وہ آپ کی ذاتی معلومات کا اشتراک کیسے کریں۔
اپنے اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کا طریقہ سیکھنے کے لیے، یوزر مینوئل یہاں ہے: https://wiki.patientsknowbest.com/space/MAN/
وہ اصطلاحات جو ہم استعمال کرتے ہیں
"آپ" اس کا مطلب ہے کہ آپ، صارف اور کنٹرول کرنے والے شخص ہیں جو اپنے ریکارڈ کو دیکھ یا شیئر کر سکتا ہے۔
"Patients Know Best (PKB) اکاؤنٹ" وہ آن لائن اکاؤنٹ ہے جو آپ کو آپ کی ذاتی صحت کی معلومات دکھاتا ہے جو آپ کے نگہداشت فراہم کرنے والوں نے شیئر کیے ہیں اور آپ کو کچھ حد تک کنٹرول دیتا ہے کہ کون اسے دیکھ سکتا ہے، بشمول آپ اپنے بارے میں کیا شامل کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں
"Patients Know Best (PKB) ریکارڈ" آپ کے بارے میں آپ کے نگہداشت فراہم کرنے والوں کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات جنہیں وہ آپ کی جانب سے اپنا PKB اکاؤنٹ بنانے سے پہلے آپ کو محفوظ دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے آپس میں شیئر کرتے ہیں
"مریض کا فراہم کردہ ڈیٹا" کا مطلب ہے وہ معلومات جو آپ اپنے PKB اکاؤنٹ میں شامل کرتے ہیں اور انتخاب کرتے ہیں کہ آپ کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے پیشہ ور افراد اور آپ کے منتخب کردہ کسی اور کو دکھائی جائیں
"فراہم کن ندہ کا فراہم کردہ ڈیٹا" یعنی وہ معلومات جو پیشہ ور افراد نے آپ کے PKB ریکارڈ میں جمع کیے ہیں اور انہیں آپس میں PKB ریکارڈ کے ذریعے شیئر کرتے ہیں اور آپ کے ساتھ آپ کے PKB اکاؤنٹ کے ذریعے
"سروس" IT پلیٹ فارم اور سافٹ ویئر ہے جسے PKB آپ کو آپ کا آن لائن PKB اکاؤنٹ اور PKB ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے
"دیکھ بھال کرنے والے" دوست، خاندان یا کوئی بھی شخص ہوتا ہے جسے آپ اپنے PKB اکاؤنٹ تک رسائی دینے کا انتخاب کرتے ہیں
"پیشہ ور افراد" وہ لوگ ہیں جو ان تنظیموں کے لیے کام کرتے ہیں جنہیں PKB ریکارڈز تک رسائی دی گئی ہے کیونکہ وہ آپ کی دیکھ بھال فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ان لوگوں کی شناخت اور قابلیت تصدیق شدہ ہوتی ہے، مثال کے طور پر، ڈاکٹر اور نرسیں، اور وہ مریض کی خفیہ معلومات کو سنبھالنے میں تربیت رکھتے ہیں
"تنظیمیں" PKB کے وہ صارفین ہیں جن کے پاس آپ کے بارے میں معلومات ہیں اور آپ اپنے ریکارڈز کو دیکھنے کے حوالے سے ان پر بھروسہ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر، ہسپتال یا جنرل فزیشنز
"انکرپشن" آپ کی معلومات کو محفوظ کرنے کا ایک طریقہ ہے تاکہ صرف صحیح اسناد والے ہی اس تک رسائی حاصل کر سکیں
PKB سروس کے صارفین کی اقسام
مریضوں کے علاوہ، تین دیگر اقسام کے صارفین PKB سروس استعمال کر سکتے ہیں:
نگہداشت کنندگان
پروفیشنلز
تنظیمیں
ان رولز کے بارے میں معلومات PKB مینوئل میں موجود ہیں: https://wiki.patientsknowbest.com/space/MAN/
PKB کا مقصد
ہمارا مقصد آپ کے ہیلتھ ریکارڈز کو کہیں سے بھی لانا ہے، اور آپ یہ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ کون ان ریکارڈز کو دیکھتا ہے۔
آپ کے PKB اکاؤنٹ میں آپ کی معلومات کو چار شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے:
عمومی صحت (مثلاً ذیابیطس)
جنسی صحت (مثلاً جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریاں)
دماغی صحت (مثلاً افسردگی)
سماجی نگہداشت کی معلومات (مثلاً دن کی نگہداشت کے مراکز)
اپنا PKB اکاؤنٹ بنانے کے بعد، آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کون کیا دیکھ سکتا ہے، مثلاً آپ شاید چاہیں کہ آپ کا ڈاکٹر سب کچھ دیکھے لیکن آپ کا خاندان صرف آپ کی عمومی صحت کا حال دیکھے۔ آپ دوسروں سے بھی کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی طرف سے فیصلہ کریں، مثلاً آپ کا ڈاکٹر آپ کے لیے دوسرے ڈاکٹروں کے ساتھ اشتراک کر سکتا ہے۔ اگر کسی تنظیم کے پاس آپ کے بارے میں معلومات ہیں، تو تنظیم PKB کے ذریعے وہ معلومات آپ کو بھیج سکتی ہے، جیسے کہ آپ کے PKB اکاؤنٹ میں خود بخود ڈسچارج لیٹر بھیج کر۔
PKB سروس آپ کو ایسی معلومات دکھانے کے لیے دوسرے ڈیٹا بیس کو تلاش کرے گی جو آپ سے متعلقہ ہو سکتی ہیں۔ آپ فیصلہ کرتے ہیں کہ ان معلومات کو کس طرح استعمال کرنا ہے، مثلاً اگر ہم آپ کو کسی کلینیکل ٹرائل کے بارے میں بتاتے ہیں، تو آپ فیصلہ کرتے ہیں کہ اس میں حصہ لینا ہے یا نہیں۔ آپ کی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہیں کی جاتی جب تک آپ فیصلہ نہ کریں.
معلومات کا انکشاف اور مزید استعمال
ہم کسی کو بھی آپ کی معلومات استعمال نہیں کرنے دیتے یا منکشف نہیں کرنے دیتے سوائے جیسے رازداری کے نوٹس میں بیان کیا گیا ہے.
آپ کی جانب سے مدد کے لیے ہمیں درخواست بھیجنے کی صورت میں (ذیل میں رابطے کی معلومات موجود ہیں) غالباً آپ کو اپنا نام اور ای میل ایڈریس ہمیں بتانا ہو گا۔ ہم اس معلومات کو صرف آپ کی طلب کردہ مدد فراہم کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔
PKB آپ کی معلومات کو مزید یوں استعمال کر سکتا ہے:
آپ کو سروس کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرنے کے لیے، جیسے اپ ڈیٹس اور اطلاعات (مثلاً اس رازداری کے نوٹس میں تبدیلیاں)
آپ کو PKB ای میل نیوز لیٹر بھیجنے کے لیے (اگر آپ نے اسے وصول کرنے کا انتخاب کیا ہے)
آپ کی عمر اور مقام کی شناخت کرنے کے لیے کہ تعین کیا جائے کہ آیا آپ PKB اکاؤنٹ کے معیار پر پورا اترتے ہیں یا نہیں
PKB ہماری جانب سے سروسز فراہم کرنے کے لیے، جیسے کہ ہمارا معاونتی ڈیسک چلانے، یا سروس کے متعلق سوالات کے جوابات دینے کی غرض سے سپلائرز سے معاہدہ کر تا ہے۔ ہم ایسی تنظیموں کو صرف کم سے کم ذاتی معلومات تک رسائی دیتے ہیں تاکہ آپ کے سوالات، جیسے کہ آپ کا IP ایڈریس (آپ کے کمپیوٹر کا مقام) یا ای میل ایڈریس میں آپ کی مدد کی جا سکے۔ یہ معاہدے اور رازداری سے متعلقہ ذمہ داری کی پابند ہوتی ہیں۔ یہ کمپنیز آپ کی صحت کی معلومات تک رسائی حاصل نہیں کر سکتیں، جو مرموز کردہ ہیں۔
NHS خدمات
براہ کرم نوٹ کریں کہ اگر آپ اپنی NHS لاگ ان کی تفصیلات استعمال کر کے ہماری سروس تک رسائی حاصل کرتے ہیں، تو شناختی تصدیق کی سروسز کا NHS انگلینڈ کی جانب سے نظم کیا جاتا ہے۔ NHS انگلینڈ کسی بھی ایسی ذاتی معلومات کا کنٹرولر ہوتا ہے جو آپ کی جانب سے NHS لاگ ان اکاؤنٹ حاصل کرنے اور اپنی شناخت کی تصدیق کرنے کے لیے NHS انگلینڈ کو فراہم کی گئی ہوں، اور وہ اس ذاتی معلومات کو صرف اس واحد مقصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔ اس ذاتی معلومات کے لیے، ہمارا کردار محض ایک "پراسیسر" کا ہے اور آپ کی شناخت کی تصدیق کرنے پر ہمیں NHS انگلینڈ (بطور "کنٹرولر") کی جانب سے فراہم کردہ ہدایات کے تحت کارروائی کرنا چاہیئے۔ NHS لاگ ان کا رازداری کا نوٹس اور شرائط و ضوابط دیکھنے کے لیے، براہ کرم یہاں کلک کریں۔ اس پابندی کا ان ذاتی معلومات پر اطلاق نہیں ہوتا جو آپ نے ہمیں علیحدہ فراہم کی ہوں۔
اگر آپ NHS ایپ کے صارف ہیں، تو ہم NHS ایپ پیغام رسانی کی سروس کے ذریعے آپ کے صحت کی نگہداشت کے فراہم کنندہ کی صوابدید پر آپ کو آپ کی صحت اور نگہداشت سے متعلق پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ NHS ایپ پیغام رسانی کی سروس NHS انگلینڈ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ آپ مزید معلومات NHS کی ایپ اور اکاؤنٹ کی رازداری کی پالیسی میں تلاش کر سکتے ہیں۔
رازداری
PKB ملازمت کے معاہدوں میں موجود شقوں، رازداری اور سکیورٹی کا احاطہ کرنے والی کارپوریٹ پالیسیز کے ذریعے رازداری سے متعلقہ اپنی ذمہ داری کو پورا کرتا ہے، تمام ملازمین کو مسلسل تربیت فراہم کرتا ہے اور جس کسی بھی سپلائر سے ہم معاونت وصول کرنے کے لیے معاہدہ کرتے ہیں ان سے بھی یہی تقاضا کرتے ہیں۔
براہ کرم دوسرے لوگوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے وقت یقینی بنائیں، مثال کے طور پر، خاندان کے کسی فرد کے بارے میں ذاتی ڈیٹا سمیت، کہ آپ کو ایسا کرنے کی اجازت ہے.
اگر میں اپنا ذہن تبدیل کر لوں تو کیا میں اپنا PKB اکاؤنٹ حذف یا مخفی کر سکتا/سکتی ہوں؟
PKB آپ کا PKB اکاؤنٹ حذف نہیں کرتا جب تک کہ آپ نہ کہیں، اور پھر ہم صرف آپ کی شامل کردہ ان معلومات کو حذف کر سکتے ہیں جنہیں کسی پیشہ ور نے نہیں دیکھا ہو.
یہ ڈیٹا پروٹیکشن قانون کا ایک پیچیدہ حصہ ہے۔ عام طور پر، صحت کے درست ریکارڈ کو برقرار رکھنے میں پیشہ ور افراد اور تنظیموں کی قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کے لیے، درج ذیل ہوتا ہے:
PKB اس وقت تک PKB ریکارڈز کو حذف نہیں کرتا جب تک کہ کوئی تنظیم نہ کہے، عام طور پر تنظیم کے ذریعے آخری بار رسائی کے 8 سال بعد.
تنظیم کے PKB سے اپنا معاہدہ ختم کرنے پر، ایسے غیر رجسٹرڈ PKB ریکارڈز جن تک تنظیم کی جانب سے رسائی حاصل نہیں کی گئی تھی انہیں معاہدہ ختم ہونے کے 30 دن کے اندر حذف کر دیا جائے گا۔
تنظیم کے PKB سے اپنے معاہدے کا اختتام کرنے پر، رجسٹرڈ PKB ریکارڈز کو تنظیم کی صوابدید پر برقرار رکھا یا حذف کر دیا جائے گا۔ PKB ریکارڈز کو برقرار رکھنے پر، صرف برقرار رکھنے کے لیے ایک معاہدہ نافذ کیا جاتا ہے۔
مزید تفصیل میں:
PKB اکاؤنٹس
ایک بار جب آپ PKB اکاؤنٹ بناتے ہیں، تو آپ کے کنٹرول میں ہوتا ہے کہ کون آپ کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے اور وہ کیا دیکھ سکتا ہے۔ قانون آپ کی خواہشات کو زیر کر سکتا ہے، مثال کے طور پر عدالتی حکم کسی دوسرے فرد یا اتھارٹی کی طرف سے رسائی کا تعین کرتا ہے، یا دیگر انتہائی غیر معمولی حالات میں.
آپ اپنی شامل کردہ معلومات میں ترمیم کر سکتے یا چھپا سکتے ہیں جب تک کہ اسے صحت یا سماجی نگہداشت کے کسی پیشہ ور کی جانب سے نہیں دیکھا جاتا ہے۔ کسی پیشہ ور کے آپ کے PKB اکاؤنٹ میں معلومات دیکھنے کے بعد اسے تنظیم کے ذریعے برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ زیادہ تر معاملات میں، برقرار رکھنے کی یہ مدت عام طور پر 8 سال ہو گی جیسا کہ ریکارڈز مینجمنٹ کوڈ آف پریکسٹس میں بیان کیا گیا ہے۔
آپ دوسروں کی شامل کردہ معلومات میں ترمیم یا انہیں چھپا نہیں سکتے. اگر آپ کسی تنظیم کی طرف سے آپ کے بارے میں شامل کی گئی معلومات کو تبدیل یا چھپانا چاہتے ہیں، مثال کے طور پر، اگر یہ معلومات غلط ہیں، تو آپ کو اس تنظیم سے رابطہ کر کے ایسا کرنے کی درخواست کرنی چاہیئے. آپ کا تمام PKB صحت کا ڈیٹا محفوظ طریقے سے رکھا گیا ہے اور اسے اسٹوریج اور ٹرانزٹ کے دوران انکرپٹ کیا جاتا ہے.
بچوں کے ریکارڈ
مندرجہ بالا فنکشن کا واحد استثنا بچوں کے ریکارڈ کے لیے ہے۔ بچے کی دیکھ بھال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پیشہ ور افراد کے پاس کنٹرول ہوتا ہے۔ آپ کے ریکارڈ کا مکمل کنٹرول 13 سال کی عمر سے ممکن ہے، سوائے خاص حالات میں مثلاً آپ کی صحت کے تحفظ کے لیے۔ اس متعلق درخواست کرنے کے لیے آپ کو اس تنظیم سے رابطہ کرنا چاہیئ ے۔
PKB ریکارڈز
آپ کا PKB ریکارڈ صرف اس صورت میں حذف کیا جائے گا جب تنظیمیں PKB کو یہ ہدایات فراہم کریں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پیشہ ور آپ کے PKB ریکارڈ میں موجود معلومات کی بنیاد پر آپ کی دیکھ بھال کے بارے میں فیصلے کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کے ڈاکٹر کی طرح آپ کی دیکھ بھال کی مستقبل کی حفاظت کے لیے آپ کے بارے میں ریکارڈ برقرار رکھتا ہے۔
عام طور پر، بالغ کے صحت کے ریکارڈز کو تنظیم کی جانب سے آخری رسائی کے 8 سال بعد حذف کر دیا جاتا ہے، لیکن PKB آپ کے ریکارڈ کو اس وقت ہی حذف کرے گا جب کوئی تنظیم ہم سے ایسا کرنے کا کہے گی۔ جہاں متعدد تنظیمیں آپ کے PKB ریکارڈ میں شراکت کرتی ہیں، ہر تنظیم کو ڈیٹا کے اس حصے کو حذف کرنے کی ہدایت فراہم کرنی ہوگی جہاں وہ بطور کنٹرولر ہیں مثلاً تنظیم A تنظیم B کی جانب سے شامل کردہ ڈیٹا کو حذف کرنے کی درخواست نہیں کر سکتی۔
تنظیم اپنے معاہدے کے دوران کسی بھی وقت PKB کو حذف کرنے کی ہدایت فراہم کر سکتی ہے۔ سروس کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد کوئی تنظیم PKB کے اندر یا کسی مختلف سسٹم میں PKB ریکارڈ کو حذف یا برقرار رکھنے کی درخواست کر سکتی ہے (ریکارڈز مینجمینٹ کوڈ آف پریکٹس کے مطابق)۔ جہاں تنظیم سروس کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد PKB کو برقرار رکھنے کی ہدایات فراہم کرتی ہے، تو وہاں صرف برقرار رکھنے کا معاہدہ نافذ کیا جاتا ہے۔
ہنگامی دیکھ بھال
ہنگامی صورت حال میں، پیشہ ور افراد اس حد کو ختم کر سکتے ہیں جو آپ نے اپنی معلومات تک رسائی پر رکھی ہے۔ اسے 'بریک دی گلاس' کہتے ہیں۔ ان کے ایسا کرنے پر انہیں آپ کے ریکارڈ تک رسائی کی وجہ بتانا ہو گی۔ PKB اس کارروائی کو ریکارڈ کرتا ہے، اور تنظیم اس کا جائزہ لیتی ہے۔ بریک دی گلاس صرف ایسے ہنگامی حالات کے لیے ہے جس وقت آپ رضامندی دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے (مثال کے طور پر اگر آپ بے ہوش ہوں) اور جب (پیشہ ور کے طبی فیصلے کے مطابق) یہ آپ کے لیے انتہائی فائدہ مند ہو کہ پیشہ ور آپ کا ریکارڈ دیکھے۔
آپ کے حقوق
اگر آپ اپنے ریکارڈ کو کسی پروفیشنل کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہتے، اور پروفیشنلز کو بریک دی گلاس کے عمل سے باز رکھنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی تنظیم سے "شیئرنگ کو غیر فعال" کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں. آپ کو یہ درخواست کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچنا چاہیے اور وقتاً فوقتاً اپنے فیصلے کا جائزہ لینا چاہیے. غیر فعال شیئرنگ کے ساتھ، پیشہ ور آپ کے بارے میں صرف وہ معلومات دیکھ سکتے ہیں جو انہوں نے آپ کے ریکارڈ میں شامل کی ہیں، اور ک سی دوسرے فریق کا کوئی ڈیٹا نہیں دیکھ سکتے. شیئرنگ غیر فعال کرنے کے بارے میں مزید معلومات یہاں دستیاب ہے: Disabled sharing
میری معلومات کو کیسے محفوظ کیا جاتا ہے؟
PKB آپ کی رازداری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
ہم آپ کا ہیلتھ ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے اور آپ کی معلومات پر براہ راست کنٹرول نہیں رکھتے. ہم آپ کی تمام معلومات کو محفوظ سرورز پر محفوظ کرتے ہیں اور آپ کی تمام معلومات کو انکرپٹ کرتے ہیں. ہمارے حفاظتی اقدامات کو یو کے نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر کے مقرر کردہ معیارات کے مطابق کم از کم سالانہ ٹیسٹ کیا جاتا ہے.
قانونی اساس
تنظیم کی طرف سے فراہم کردہ معلومات (PKB ریکارڈ)
آپ کی معلومات فراہم کرنے والی تنظیم کے قانونی اساس معلوم کرنے کے لیے، آپ کو ان کا پرائیویسی نوٹس چیک کرنا چاہیے.
UK کی تمام تنظیموں کے لیے، PKB کے پاس ایسا معاہدہ موجود ہے جو ہر فریق کے لیے ذمہ داریوں کا تعین کرتا ہے، جو مشترکہ طور پر مریضوں کے لیے موجود نگہداشت صحت کے پیشہ ور افراد تک مریض کے ریکارڈ کے ذریعے ڈیٹا جمع کرنے اور اسے آگے پہنچانے کی سہولت دیتا ہے، جس میں بصورت دیگر تنظیموں کا کوئی تعلق نہیں۔ PKB تمام ڈیٹا کے لیے ایسا پروسیسر ہے جو PKB ریکارڈ بناتا ہے۔
آپ ذیل میں ٹیمپلیٹ DPC کی ایک کاپی دیکھ سکتے ہیں، حالانکہ معاہدے کی تفصیلات تنظیم سے تنظیم میں قدرے مختلف ہو سکتی ہیں:
UK ڈیٹا پروسیس کرنا / معاہدے شیئر کرنا
PKB استعمال کرنے والی تمام تنظیموں کی تفصیل کے لیے، برائے مہربانی یہ نقشہ دیکھیں۔
DPC میں پروسیسر کے طور پر PKB کی ذمہ داریاں یہ ہیں:
سروس فراہم کرنا
سروس کی سیکیورٹی فراہم کرنا
کنٹرولر کی تحریری ہدایات پر کارروائی
ڈیٹا فراہم کرنے والی تنظیمیں اس کے لیے ذمہ دار ہیں:
PKB پر اپ لوڈ کردہ معلومات کا معیار بشمول یہ یقینی بنانا کہ متعلقہ معلومات کے ساتھ پرائیویسی کے درست لیبل منسلک کیے گئے ہیں
تنظیم میں ان لوگوں تک رسائی فراہم کرنا جنہیں اس کی ضرورت ہے
مریض کی طرف سے فراہم کردہ معلومات (PKB اکاؤنٹ)
ایک بار جب آپ اپنا PKB اکاؤنٹ بنا لیتے ہیں، تو PKB آپ کی فراہم کردہ معلومات کا کنٹرولر ہے اور درج ذیل قانونی بنیادوں پر انحصار کرتا ہے:
جائز مفادات کے تحت کارروائی. پروسیسنگ صرف اس وقت ہوتی ہے جب آپ رضاکارانہ طور پر رجسٹر ہوتے ہیں اور آپ نے اپنے PKB اکاؤنٹ میں معلومات شامل کی ہوتی ہیں. آپ کے مفادات، حقوق اور آزادیوں کا تحفظ جاری رہتا ہے
پروسیسنگ جو دیکھ بھال کی فراہمی کے لیے ضروری ہے. PKB اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مری ض کی معلومات فراہم کنندگان، رشتہ داروں اور/یا دیکھ بھال کرنے والوں کو دستیاب ہو تاکہ دیکھ بھال کی فراہمی میں مدد کرنے کے ساتھ ساتھ دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی حاصل کرنے میں مریض کی مدد کی جا سکے۔
PKB استعمال کرنے والی تنظیموں کے لیے، آپ کے ان کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرنے کے بعد، PKB اور تنظیم کے درمیان اس ڈیٹا کے لیے ایک جوائنٹ کنٹرولر تعلق قائم ہو جائے گا - تنظیم آپ کی نگہداشت صحت کے ریکارڈ کے حصے کے طور پر اس ڈیٹا کو برقرار رکھ سکتی ہے۔
PKB ڈیٹا پروٹیکشن آفیسر (DPO)
PKB کے ڈیٹا پروٹیکشن آفیسر David Grange ہیں.
آپ ہمارے DPO کو لکھ سکتے ہیں: dpo@patientsknowbest.com
Patients Know Best Ltd سے رابطے کے راستے
PKB کی سپورٹ ٹیم سے رابطہ کرنے کے لیے: Contact Patients Know Best
PKB کے بارے میں مزید معلومات ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں: https://patientsknowbest.com
UK ICO رجسٹریشن اور شکایات
PKB انفارمیشن کمشنر آفس ("ICO")، جو برطانیہ میں ڈیٹا کی حفاظت کو منظم کرتا ہے، کے ساتھ مندرج ہے اور ہمارا رجسٹریشن نمبر Z2704931 ہے.
آپ اس ریگولیٹر کو یہاں شکایت کر سکتے ہیں: Make a complaint
معاہدہ اور مزید معلومات
صارف کی طرف سے سروس کا مسلسل استعمال اس رازداری کے نوٹس کے لیے صارفی معاہدے پر مشتمل ہے۔ اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کو مزید معلومات کی ضرورت ہے تو براہ کرم ذیل میں PKB مینوئل اور PKB ٹرسٹ سینٹر دیکھیں یا Contact Patients Know Best کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں
PKB مینوئل: Privacy Notice UK
PKB ٹرسٹ سینٹر: Welcome to The Patients Know Best Trust Centre
برائے مہربانی نوٹ فرمائیں: اگر آپ PKB کے ساتھ 2 فروری 2022 سے پہلے رجسٹر ہوئے ہیں، تو براہ کرم اپنی رجسٹریشن اور رضامندی سے متعلق پرائیویسی نوٹس دیکھیں۔
رازداری کا نوٹس GDPR آرٹیکل میٹرکس: Privacy Policy GDPR Matrix.xlsx
دستاویز کا عنوان:
منظور کردہ منجانب:
تاریخ:
رازداری کا نوٹس v5.4 UK
DPO، معلوماتی گورننس اور ایگزیکٹو بورڈ کے سربراہ
دو دسمبر 2024
صارف کے معاہدے اور پرائیویسی نوٹس کو قبول کرکے میں Patients Know Best کو PKB اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دے رہا ہوں جیسا کہ صارف کے معاہدے اور رازداری کے نوٹس میں تفصیل سے بیان گیا ہے.
کسی کی ذاتی معلومات استعمال کر کہ ان کی صحت کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنا قانوناً جرم ہے۔ اگر آپ کو غلطی سے کوئی دعوت بھیج دی گئی ہے، مہربانی کر کہ اسے ڈیلیٹ کر لیں۔
Patients Know Best Wiki Hub | Deploy | Developer | Trust Centre | Manual | Research | Education | Release Notes
© Patients Know Best, Ltd. Registered in England and Wales Number: 6517382. VAT Number: GB 944 9739 67.